ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل کی تحقیقات میں انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ رواں ہفتے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے کثیر المنزلہ منصوبے ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے، جو رواں ہفتے وزیراعظم پاکستان کو پیش کر دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے اپنی انکوائری کو مکمل کرنے کے لیے جامع طریقہ کار اپنایا ہے، کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے، متعلقہ افسران اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں قیام پذیر افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔

سابقہ تحقیقات کا جائزہ: : ایف آئی اے ، نیب اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے ماضی میں کی گئی تحقیقات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، کمیٹی 2017 میں ایف آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کی روشنی میں بھی اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی نہ صرف رپورٹ پیش کرے گی بلکہ اس اسکینڈل میں ملوث ذمہ داران کا تعین بھی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے وزارت داخلہ اور سی ڈی اے کے موقف سے اتفاق کا قوی امکان ہے، جس کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں