زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے آف اسپنر ساجد خان کون ہیں؟

ہرارے:زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آف اسپنر ساجد خان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا ہوگیا۔
آج زمبابوے کیخلاف ڈیبیو کرنے والے ساجد خان پاکستان آرمی کے شہید لانس نائیک غلام نبی کے بیٹے ہیں، ساجد خان پاکستان کی ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے دو سو چوالیسویں کھلاڑی ہیں، پچھلے سال قائداعظم ٹرافی میں 67 وکٹوں کی ٹاپ پرفارمنس کا صلہ ساجد خان کو ٹیسٹ کیپ کی صورت میں دیا گیا۔
ڈیبیو کیپ پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آف اسپنر ساجد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Sajid Khan is making his Test debut today for Pakistan!#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/CEb6eKG92u
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2021
آف اسپنر ساجد خان نے ٹیسٹ ڈیبیو پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی لمحات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، آج چودہ سالہ جدوجہد کا صلہ ملا، پاکستان کی جانب سے کھیلنا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔
آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر سب سے زیادہ خوشی میری والدہ کو ملی ہوگی کیونکہ وہ ہروقت میری کامیابی کے لئے دعاگو رہتی ہیں، ان کی دعاؤں کی بدولت میں آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔
Meet Pakistan Test Cap number 244, Sajid Khan! #ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/EqiiMjrcxl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2021