تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کشمیر: ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید جبکہ آزادی پسند مسلح تنظیم سے جھڑپ میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کے کاروان پر خودکش دھماکے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی افواج نے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا اور نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر دو کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد شروع ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران بھارتی شکنجے سے آزادی کی مسلح جدوجہد کرنے والے افراد سے جھڑپ ہوگئی۔

حریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران میجر سمیت 4 بھارتی فوجی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے، چاروں فوجیوں کا تعلق بھارت کی 55 راشتریا رائفل بٹالین سے تھا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

یاد رہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے جس کے بعد بھارت نے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔

بعد ازاں بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مسلمانوں کو املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

حریت قیادت نے بھارتی بربریت کے خلاف وادی میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس پر پورے مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکزبند رہے اورٹرانسپورٹ معطل رہی جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں غیرعلانیہ کرفیو نافذ کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -