The news is by your side.

Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران لاہور میں تعینات

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو لاہور میں اہم پوسٹوں پر تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افسران کو آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان کی جانب سے تعینات کیاگیا حالانکہ وزیر اعظم نے ‏ملوث افسران کو فیلڈمیں تعینات کرنےسےمنع کیا تھا۔

سانحےکے مقدمے اور استغاثہ میں نامزد ڈی ایس پی میاں شفقت کو لاہور میں تعینات کیا گیا ہے جب کہ ‏مقدمے اور استغاثہ میں نامزد ایس پی آفتاب احمدپھلروان بھی لاہور ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ایس پی آفتاب احمدپھلروان ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ آفتاب احمدکی تعیناتی ایس ‏پی ایڈمن گوجرانوالہ کےکھاتےمیں کی گئی ہے آفتاب احمدکوپھلرون کوایس پی اےوی ایل ایس کی سیٹ پر بٹھا ‏دیاگیا ہے۔

لاہور پولیس میں ایس پی اے وی ایل ایس کی سیٹ منظور شدہ ہی نہیں جب کہ ڈویژنل ڈی ایس پیزاے وی ایل ‏ایس، اےایم ایل ایس کی سیٹیں بھی منظورشدہ نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی میاں شفقت ڈی ایس پی سی آئی اےصدر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں