اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 6: محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے محمد رضوان کو ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان اب پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے۔

انہیں شان مسعود کی جگہ ملتان سلطانز کا کپتان بنایا گیا ہے۔ محمد رضوان کو اسی سیزن میں سلطانز کے اسکواڈ میں شامل کرکے ٹیم کی قیادت دی گئی۔ اہم ذمے داری ملنے پر انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

- Advertisement -

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کپتانی کے لیے مجھے قابل سمجھنے پر ملتان سلطانز کے مالک عالگیر خان ترین اور ہیڈکوچ اینڈی فلور کا مشکور ہوں، سینیئر کرکٹرز کی موجودگی میں ٹیم کامبی نیشن اچھا بنے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کے میدان سے ٹیم کیلئے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

دریں اثنا ملتان ٹیم کے مالک نے محمد رضوان کی تعریف کی اور کہا انہوں نے پاکستان ٹیم اور ڈومسٹک سیزن میں اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا، باصلاحیت بلے باز کو سلطانز کی کپتانی دینے پر ہمیں بھی خوشی ہے۔

Official Announcement: Multan Sultans announces Mohammad Rizwan as captain of the franchise for #HBLPSL6

Posted by Multan Sultans on Monday, 15 February 2021

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں