اسلام آباد : وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے تاریخ کا اعلان ہوگیا اور کہا “انتظار ختم ہونے والا ہے! تیاری کر لیجیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، 30 اکتوبر 2025 سے اسلام آباد میں کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ “انتظار ختم ہونے والا ہے! تیاری کر لیجیے، لیپ ٹاپ تقسیم کا بڑا دن 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں اس کے بعد ہم ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آئیں گے۔”
یہ اعلان وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے ملک گیر مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو تعلیم اور مہارت کے لیے جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے بعد لیپ ٹاپ کی تقسیم دوسرے شہروں اور صوبوں میں بھی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا نیا مرحلہ شروع
یہ منصوبہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فلیگ شپ اقدام ہے، جس کے تحت نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی تک رسائی بہتر بنانا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بااختیار بنانا شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں ہزاروں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ مکمل شیڈول اور علاقائی تقسیم کا پلان جلد جاری کیا جائے گا، جبکہ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء اور مختلف جامعات کے طلبہ شریک ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


