site
stats
انٹرٹینمںٹ

اینی میٹڈ فلم تین بہادر پارٹ ٹو کا آفیشل پوسٹر جاری

کراچی : اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر پارٹ 2‘‘ کا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا گیا، فلم 15 دسمبر کو سنیما کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کے تحت  شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اینی میٹڈ فلم تین بہادر کے دوسرے پارٹ ’’ریوینج آف بابا بالم‘‘ کا آفیشل پوسٹر مشتہر کردیا گیا۔ آمنہ سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی یہ فلم 15 دسمبر کو سنیما کی زینت بنے گی۔

3BAHADUR POST 1

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں اس فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا جس کے بعد اب فلم کے آفیشل ہوسٹر کا بھی اجرا کردیا گیا ہے،3 بہادر بچوں کی کہانی پر مبنی یہ اینی میٹڈ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور 15 دسمبر کو شائقین پاکستان کا انتظار ختم ہوگا۔

بچوں میں اچھائی کی امنگ جگانے،ہمت بڑھانے اور دنیا کو بچانے ایک بار پھر تین بہادر آرہے ہیں، فلم کی کریٹو ڈائریکٹر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ہیں ۔

3 bahadur 3

تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، زیبا شہناز، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی صدا کاری کریں گے جبکہ موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

3 bahadur 4

فلم کے کرداروں میں سعد، کامل اور آمنہ کے ساتھ مٹھو ہے جو دوستوں کے ساتھ مل کر ہر مشکل کا سامنا کرے گا۔

واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینی میٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top