دنیا کی خطرناک ترین مشن کی دل دہلا دینے والی جھلکیاں First Man
The news is by your side.

Advertisement

دنیا کے خطرناک ترین مشن کی دل دہلا دینے والی جھلکیاں

انسانی تاریخ کے خطرناک ترین مشن کی دل دہلا دینے والی ابتدائی جھلکیاں سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چاند پر پہلا قدم رکھنے کے مشکل ترین مشن پر مبنی ہالی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے.

سائنس فکشن فلم “فرسٹ مین” کی نئے ٹریلر کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے.

یہ فلم چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاباز نیل آرم اسٹرانگ کی حیران کن کہانی کی گرد گھومتی ہے، جس میں ان کے پیشہ ورانہ سفر کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانی حالات کو بھی منظر کیا گیا ہے.

“فرسٹ میں” میں اداکارریان گوسلنگ نیل آرم اسٹرانگ کا کردار نبھا رہے ہیں، ٹریلر میں‌اس تاریخ ساز سفر سے جڑی مشکلات اور عوامی ردعمل کو پیش کیا گیا ہے.

یہ میگا بجٹ فلم دنیا بھر کے سنیما گھروں میں‌ بارہ اکتوبر کو پیش کی جائے گی.

امید کی جارہی ہے کہ سائنسی تاریخ کے اہم ترین سنگ میل پر  مبنی یہ فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے گی.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں