جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

ڈومیسائل بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ڈومیسائل بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، نئی پالیسی کے تحت نادرا سے تصدیق شدہ کیسز میں ڈومیسائل ایک ہی دن میں جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کاروبار میں آسانی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈومیسائل اجرا نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ بزنس پروسس ری انجینئرنگ (بی پی آر) ماڈل کے تحت ڈومیسائل کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا تاکہ درخواستوں کے اجراء میں تاخیر کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

نئی پالیسی کے تحت نادرا سے تصدیق شدہ کیسز میں ڈومیسائل ایک ہی دن میں جاری کیا جائے گا، جبکہ ایسے شہری جنہوں نے گزشتہ تین برس کے دوران اپنا پتہ تبدیل نہیں کیا، انہیں بھی فوری سہولت فراہم کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک سے تین سال کے دوران ایڈریس تبدیل کرنے والے درخواست گزاروں کے کیسز کی تصدیق تین دن میں مکمل کی جائے گی، جبکہ حالیہ ایڈریس تبدیلی والے کیسز کی ضلعی کمیٹی کے ذریعے جانچ پڑتال دس دن کے اندر کی جائے گی۔

اصلاحات کے تحت ڈومیسائل سافٹ ویئر کو دستک ایپ اور نادرا کے سی آر وی ایس سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

شہری اب نادرا پاک آئی ڈی ایپ یا ای سہولت مراکز کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق بھی کرا سکیں گے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ڈومیسائل کے اجرا کے عمل کو آسان، تیز رفتار اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات اور تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں