بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

جعلی ٹکٹ پر خاتون طیارے سے آف لوڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ جعلی ٹکٹ پر خاتون مسافر کو طیارے سے اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ویجلنس ٹیم نےکراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ پر سفر کی کوشش ناکام بنا دی۔

اہلکاروں نے مبینہ جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والی خاتون کو آف لوڈ کر دیا۔خاتون پرواز پی کے 300 سے اسلام آباد جانا چاہ رہی تھی۔

خاتون مسافر کا ٹکٹ چیک کیا تو ٹکٹ بیٹی کے نام تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملازم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ایمگریشن اور ٹکٹ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور مسافروں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں