site
stats
پاکستان

آف شور کمپنی کیس: عمران خان کی نا اہلی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

اسلام آباد: شریف فیملی کے بعد عمران خان کی آف شور کمپنیوں کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے اپنی نا اہلی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ چیف جسٹس نے عدالت کے باہر وکلا کے علاوہ دیگر افراد کی گفتگو پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق پہلی سماعت ہوئی۔ ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ لینے کے لیے کمپنی بنائی۔ عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی بیرونی فنڈنگ سے نہیں چلتی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ آئین کا کون سا آرٹیکل یہ کہتا ہے کہ بیرون ملک سے فنڈنگ نہیں کی جاسکتی۔ اکرم شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل پارٹی ایکٹ سیکشن 6 کے تحت بیرون ملک سے فنڈنگ نہیں لی جاسکتی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جو غیر ملکی پاکستانی ہیں کیا وہ بھی فنڈنگ نہیں دے سکتے؟

سماعت کے آغاز میں عمران خان نے حنیف عباسی کی جانب سے دائر اس درخواست کا جواب جمع کرواتے ہوئے سپریم کورٹ سے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔

سماعت سے پہلے دانیال عزیز اور حنیف عباسی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو اور کمرہ عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مشاورت پر چیف جسٹس نے سیاسی رہنماؤں کی کھنچائی بھی کی۔

جسٹس ثاقب نثار نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بیان بازی نہیں ہوگی۔ وکیل چاہے تو ضروری گفتگو کر سکتے ہیں، زبانی حکم نہیں مانا گیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top