بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بڑی کامیابی ! خیبر پختونخوا سے بڑی مقدار میں تیل و گیس کی دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نشپا بلاک سے بڑی مقدارمیں تیل وگیس کی دریافت ہوئی۔

گیس وتیل کی دریافت اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے کی گئی ، او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ براگزئی ایکس-1 (Brazgai X-1) کنویں سے یومیہ 2,280 بیرل خام تیل awr 5.6 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی کامیاب پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کنویں کی ڈرلنگ 5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی گئی۔ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، جو توانائی کے ذخائر میں ایک اہم اضافہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نشپا بلاک میں او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 65 فیصد حصہ دار ہے جبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد شراکت دار ہیں، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں