ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پاکستان میں بڑے پیمانے پر تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں بڑے پیمانے پر تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ، جس سے یومیہ اکتیس سو بیرل خام تیل اورآٹھ اعشاریہ ایک پانچ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے علاقے سامانہ سُک اور شنواری فارمیشنز میں تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا شنواری فارمیشنز کے کنویں سے یومیہ 3,100 بیرل خام تیل اور 8.15 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل کی جائے گی۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ بارگزی ایکس01 کنویں کی 5,170 میٹر گہرائی تک کامیابی سے کھدائی کی گئی، یہ دریافت ملکی توانائی کی خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے اور توانائی کی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

تیل و گیس کی اس نئی دریافت سے توانائی کی طلب اور رسد کے فرق میں کمی کی توقع ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے کنویں میں 65 فیصد ورکنگ شیئر ہے، جبکہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) 30 فیصد شراکت دار ہے اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی 5 فیصد ورکنگ شیئرز ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس دریافت سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور توانائی کی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں