تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا کتنے دن کا ذخیرہ موجود ہے؟

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہوں کی ترجمان اوگرا نے تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کے حوالے سے پھیلی افواہوں کی اوگرا کی جانب سے سختی سے تردید کردی گئی ہے اور ترجمان اوگران نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں اس وقت پٹرول کا ذخیرہ 18 دنوں جب کہ ڈیزل کا ذخیرہ 37 دنوں تک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے موجود ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے مقامی ریفائنریز پٹرولیم مصنوعات کی طلب پورا کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ پٹرول کے ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن سے لدے بحری جہاز برتھ پر ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی افواہوں نے عوام کو پریشان کر دیا تھا جس کے بعد اوگرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -