بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کیا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے؟ اوگرا کی وضاحت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 مارچ 2026): اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اوگرا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی قیمتیں ہر ماہ یکم تاریخ کو مقررہ طریقہ کار کے تحت مقرر ہوتی ہیں، اور اوگرا کی جاری کردہ موجودہ قیمتیں ہی ملک بھر میں قابلِ اطلاق ہیں۔

اوگرا نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، صارفین کو اوگرا کی مقررہ قیمت پر ایل پی جی فروخت کی جائے، جب کہ زائد قیمت وصول کرنے کی شکایت ضلعی انتظامیہ کو دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج بھی کمی ہوئی تاہم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں لائی گئی، جب کہ خطے کی صورت حال کو بہانہ بنا کر حکومت نے یکمشت 55 روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4 جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے

لندن برینٹ خام تیل مزید 1.25 فی صد کم ہو کر 86 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل پر آ گیا ہے، ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں 0.91 فی صد کمی ہوئی جس سے اس کی قیمت 82 ڈالر 68 سینٹ پر آ گئی۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے خام تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے آئل اسٹاک ریلیز کرنے کی تجویز دی ہے۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں