ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

گیس کی قیمتوں میں36 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اوگر نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ، گیس کی قیمتوں میں چھتیس فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ایک بار پھر حکومت عوام سے اربوں روپے وصول کرے گی، اضافے سے حاصل ہونے والی زائد رقم گیس انفراسٹکچر سرچارج کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی، اوگرا نے سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت ستاون روپے نواسی پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن کے ٹیرف میں پینسٹھ روپے بارہ پیسے کی کمی کی منظوری دی گئی ہے، تاہم سندھ اور بلوچستان کے صارفین حکومتی گیس فارمولے کے باعث اس کمی سے مستفید نہیں ہوسکے گے۔

پاکستان میں گیس کی قیمتیں عالمی منڈی میں خام تیل سے جڑی ہوئی ہیں، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گیس کی قیمت میں اضافہ ناقابل فہم ہے۔

اس اضافے سے ایس ایس جی سی کو پینتس ارب چالیس کروڑ روپے جبکہ ایس این جی پی ایل کو انتالیس ارب پچاس کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع ہوگا، اس کے علاوہ نئے کنیکشن کیلئے بھی نو ارب روپے عوام سے ہی وصول کئے جائیں گے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں