ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

اوگرا نے خوش خبری سنا دی، قیمتوں‌ میں‌ کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں0.1037 ڈالر، سوئی سدرن گیس پر ایل این جی کی قیمت میں0.1021 ڈالر فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 15.6791 ڈالرفی یونٹ جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

یاد رہے کہ سوئی ناردرن کے لیے اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت15.7828 ڈالر فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن گیس کے لیے ایل این جی قیمت15.5280 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے عالمی منڈی کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ہر ماہ درآمدی ایل این جی گیس کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں