The news is by your side.

Advertisement

پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز میں سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد: اوگرا نے پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز میں سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی لگادی اور تمام صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ،پولیس اور موٹرویزآئی جیز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے پبلک ٹرانسپورٹ،اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی لگاتے ہوئے کہا پبلک وہیکلز، اسکولزوینز میں سے گیس سلنڈر اتارنے کیلئے آپریشن کیا جائے گا۔

اوگرا کی جانب سے تمام صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ،پولیس اور موٹرویزآئی جیز کواحکامات جاری کردیئے ہیں اور کہا گیا موٹروہیکل رولزکےتحت قانون پرفوری عملدرآمدکرایاجائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈرز پر پابندی کا فیصلہ بڑھتے حادثات کے باعث کیا گیا، فیصلےسےحادثات پرقابوپانے،انسانی جان محفوظ بنانےمیں مدد ملےگی۔

یاد رہے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے اسکول کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر لگانے پر پابندی کے حکم پر کریک ڈاون کیا تھا۔

خیال رہے روزانہ سیکڑوں بچے وین کے ذریعے اسکول جاتے ہیں اور اسکول وینز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈرز پھٹنے سے درجنوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں، رواں سال جنوری میں اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 14 کے قریب بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں