The news is by your side.

Advertisement

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے اپریل کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کیا ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 157 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 247 روپے 12 پیسے مقرر کر دی گئی۔

گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2916 روپے 11 پیسے مقرر کر دی گئی۔ مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2758 روپے 67 پیسے کا تھا۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2022 کے لیے ہے۔

رواں ماہ اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس قیمت میں 94 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی۔

اس حوالے سے اوگرا کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اضافے کی منظوری دی، سوئی سدرن کے لیے اوسط قیمت 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 829 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں