پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان -
The news is by your side.

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد: اوگر انے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کوبھیج دی ہے، عوام کا ریلیف اس بار بھی اضافی جی ایس ٹی کا جن نگل جائے گا۔

دنیا بھر میں خام تیل کی قیمت انتہائی کم ہوچکی ہے مگر آئندہ ماہ پاکستانی عوام اس کمی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے، خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر کے ادرگرد ہی ٹریڈ کررہی ہے۔

اوگرا سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پانچ پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، مٹی کا تیل اناسی پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چھتیس پیسے کمی متوقع ہے ۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک رو پے بیالیس پیسے اور ہائی آکٹین ستاسی پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اس وقت بلند ترین سطح پر ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں