تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش

اسلام آباد : اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے کی تجویز دے دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، اور اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے۔

جس کے تحت یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے بڑھا کر 116 روپے 95 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 99 پیسے بڑھا کر نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 69 پیسے بڑھا کر 98 روپے 46 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 88  روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حتمی آج فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز  پر بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے 42 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا

ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے 113 روپے کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھجوایا تھا، جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -