اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

پیٹرولیم نرخوں میں 15 روپے اضافے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی سمری وزیر خزانہ کو ارسال کردی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت پندرہ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم کے نرخوں کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی، مٹی کا تیل بھی مہنگا ہونے کاامکان ہے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں  پندرہ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے اضافے کی سمری بھجوادی، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔  وزارت خزانہ تیس اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

یاد رہے  گزشہ ماہ اورگر نے حکومت سے پٹرولیم نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل میں قیمت میں ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جائے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے یٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھیں۔

گزشتہ ماہ مصنوعات میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں