پیر, جون 8, 2026
اشتہار

اوگرا کا عوام کی شکایت پر اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام کی شکایات کو تیزی سے حل کرنے اور میرٹ پرفیصلہ فراہم کرنے کے ‏لیے کنزیومر افیئرز ڈیپارٹمنٹ (‏CAD‏) تشکیل دیا ہے۔

کنزیومر افیئرز ڈیپارٹمنٹ شکایات کے اعداد و شمار کو ہم آہنگ کرنے اور شکایت کنندگان کو) ‏CRPR، ‏‎2003‎‏ (کے ‏تحت اپنی شکایات کا ازالہ کرے گا۔

اوگرا نے صارفین کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں اپنے علاقائی ‏دفاتر قائم کر رکھے ہیں۔

مالی سال 2020-21 میں اوگرا کے نامزد افسران نے 8272 شکایات کا فیصلہ کیا ، 1341 گیس کنکشن مہیا کیے۔ ‏صارفین کو 118 ملین روپے کا ریلیف دیا۔صارفین اپنی شکایات بذریعہ ڈاک، ای میل یا براہ راست اوگرا کی ویب ‏سائٹ پر درج کروا سکتے ہیں۔

اوگرا عوام کو لائسنس یافتہ گیس ،آئل مارکیٹنگ ، ایل پی جی ، ایل این جی کمپنیوں اور سی این جی سٹیشنز ‏وغیرہ کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے مفت انصاف محدود اورکم وقت میں دستیاب کرنے کے لیے کوشاں ‏ہے ۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں