تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی ریاست اوہائیومیں فائرنگ ، 10 افراد ہلاک ، متعد د زخمی

واشنگٹن: امریکا میں 24 گھنٹے کے اندر شوٹنگ کا دوسرا بڑاسانحہ پیش آیا ہے ، امریکی ریاست اوہائیو میں مسلح حملہ آور نے 9 افراد کو قتل کردیا ، پہلا واقعہ ٹیکساس میں پیش آیا تھا جہاں 20 افراد مارے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اوہائیو کے شہر ڈیٹن میں یہ تازہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق بروز اتوار رات ایک بجے پیش آیا جہاں حملہ آور نے ڈیٹن شہر کے اوریگون ڈسٹرکٹ میں فائر نگ کردی جسکے نتیجے میں حملہ آور سمیت10 افراد ہلاک اور 16زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیٹن شہر کے نائب پولیس چیف میٹ کارپر کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں ، موقع پر موجود پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی اور جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک

یاد رہے کہ کچھ گھنٹے قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے ، پولیس نے فائرنگ میں ملوثایک سفید فام لڑکے پیٹرک کو گرفتار کیا ہے۔

فائرنگ ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں ہوئی تھی جو کہ میکسیکو بارڈر سے چند میل کے فاصلے پر ہے۔

تازہ واقعات کو ملا کر امریکا میں رواں سال اب تک ماس شوٹنگ کے 250 واقعات ہوچکے ہیں اور امریکی سوسائٹی میں اس سب کو لے کر بے پناہ تشویش پائی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -