اوہائیو:امریکی ریاست اوہائیومیں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں نو افراد ہلاک ہوگئے.
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ مبینہ طور پر تاروں میں پھنس کر توازن کھو بیٹھا اور خالی مکان پر جاگرا، کریش کے فوراً بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ سمیت تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔
- Advertisement -
حادثہ مقامی وقت کے مطابق تین بجے دوپہرمیں پیش آیا، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تفتیش کار جائےحادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کی سربراہی کرے گا۔