واشنگٹن : امریکا میں پولیس گردی کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آگیا، پولیس اہلکار کم عمر نوجوان کو بلاجواز گرفتار کرکے سڑک پہر گھیسٹا رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس گردی کا حالیہ واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار نے18 سال سے کم عمر نوجوان بلاجواز گرفتار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار نے نوجوان کو بلاجواز گرفتار کیا اور گرفتاری سے قبل نوجوان کو کوئی وارننگ بھی نہیں دی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان گرفتاری پر کوئی مزاحمت بھی نہیں کررہا، اس کے باوجود پولیس اہلکار نوجوان کو ہتھکڑی لگانے کے بعد کئی فٹ تک گھیسٹا ہوا لے گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس چیف نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کو 11 جنوری 2021 تک بطور سزا ملازمت سے برطرف کررتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار نے پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طاقت کا غلط استعمال کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فارم کو بے دردی سے بلا جواز قتل کیا گیا تھا جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھرمیں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔