جان سینا کی شادی سےایک ماہ قبل منگیترسےعلیحدگی -
The news is by your side.

Advertisement

جان سینا کی شادی سےایک ماہ قبل منگیترسےعلیحدگی

فلوریڈا: نامور ریسلر جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، دونوں گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ریسلر جان سینا کی شادی کی خبریں میڈیا میں طویل عرصے سے چل رہی تھیں اور رواں سال 5 مئی کو جان سینا نکی بیلا سے شادی کرنے والے تھےلیکن اچانک دونوں نےاپنی راہیں جدا کرلیں۔

نکی بیلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کرہے ہیں، یہ فیصلہ مشکل تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

ریسلنگ کی دنیا کے سپراسٹار جان سینا نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔

جان سینا

A post shared by John Cena (@johncena) on

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مارچ کو نکی بیلا نے انسٹاگرام پر جان سینا کے ساتھ ایک تصویرشیئرکی تھی جس میں نکی نے خود کو اور جان سینا کومسٹراینڈ مسز لکھا تھا۔

معروف ریسلر جان سینا نے منگنی کرلی

یاد رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی رواں سال 5 مئی کو شادی ہونے والی تھی جبکہ جان سینا نے گزشتہ سال نکی بیلا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں