تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، او آئی سی کا اظہارِ تشویش

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی اضافی تعیناتی پر تشیوش کا اظہار کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اثر سامنے آنے لگا کیونکہ او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی اضافی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہریوں کی شہات پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: او آئی سی کشمیر میں گھمبیر صورت حال کا فوری طور نوٹس لے: شاہ محمود

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادی دی جائے۔

Comments

- Advertisement -