اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے، او آئی سی اعلامیہ

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے، اصولوں کے برخلاف کوئی بھی عمل کشیدگی کاباعث بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی سیکریٹریٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو متاثرکرنے والی پیشرفت پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کیس اور حالیہ حالات پر سخت تشویش ہے۔

عالمی کنونشنز اقلیتوں کے بلاامتیاز حقوق کی ضمانت دیتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے۔

او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں پر عملدرآمد کی بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کیخلاف ورزی سے باز آنا چاہئے۔

مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنے اور بابری مسجد سے متعلق فیصلے پر تحفظا ت ہیں، اصولوں کے برخلاف کوئی بھی عمل کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے، اس عمل سے پورے خطے میں امن وسلامتی پر شدید اثرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں