ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کابل میں او آئی سی کا دفتر کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دفتر کھول دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے افغان دارالحکومت دفتر کھول دیا گیا ہے، او آئی سی کا دفتر بحران سے نمٹنے کی کوششوں اور بین الاقوامی شراکت داروں سے مربوط کرے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ کابل میں تنظیم تعاون اسلامی کا دفتر انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے اقدام میں مدد کرے گا۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے بیان میں او آئی سی کا کہنا تھا کہ کابل میں دفتر کھولنے کا مقصد پاکستان میں اجلاس میں اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں