جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں سرفہرست ہے: اسلامی تعاون تنظیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے ملاقات کی۔ او آئی سی کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا اہم ترین رکن ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرنے کا مطالبہ

سیکریٹری او آئی سی نے کہا کہ شام کے مسئلے کا حل جنگ نہیں۔ پر امن اور سیاسی حل چاہتے ہیں۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سیکریٹری او آئی سی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر او آئی سی کے مؤقف پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں