جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

اسرائیل کا غزہ میں اسپتال پر حملہ شرمناک عمل ہے، او آئی سی

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین کا فوری حل چاہتی ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔

حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ غزہ میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینی عوام پر حملہ کیا، فلسطینی عوام کو نامساعد حالات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کیلیے آگے بڑھے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کا غزہ میں اسپتال پر حملہ شرمناک عمل ہے، فلسطینیوں کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل 1967 کی قرارداد کا احترام کرے اور دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں