جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ایل او سی کا دورہ کرانے پر او آئی سی وفد کا پاک فوج سے اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود او آئی سی وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ او آئی سی وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وفد نے چریکوٹ سیکٹر میں صورت حال کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر وفد کو ایل او سی کی سیکورٹی صورت حال پر مفصل بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وفد کو شہریوں کےتحفظ اوربلا اشتعال فائرنگ سےبچاؤ کے انتظامات پرآگاہی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو بتایا گیا کہ شہریوں کو فائرنگ سےبچنےکیلئےکمیونٹی بنکرز تعمیرکرکے دیئے، دورے کے موقع پر وفد نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی اورسول انتظامیہ اورویلج ڈیفنس کمیٹیز کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفد نے ایل او سی دورے سے متعلق پاک فوج کےتعاون کا شکریہ ادا کیا، پاک فوج کی بدولت اوا ٓئی سی وفد کو ایل اوسی پر صورتحال خود دیکھنے کا موقع ملا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں