The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب کے مطالبے پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس اتوار کو جدہ میں ہو گا

ریاض : سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم ”او آئی سی“ کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 15 ستمبر کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم میں آنے والی حالیہ تیزی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ٹیلی ویڑن پر ایک نشری خطاب میں اعلان عزم ظاہر کیا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ”بحیرہ مردار کے شمالی علاقوں، غور کر لیا جائے گا،یاہو کے اس بیان کی عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اسلامی تعاون تنظیم، اس کے رکن ملکوں بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کے ہاں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور ہم اسے فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اماراتی وزیر برائے امور خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نےکہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے انتخابی اعلان کا مقابلہ کرنا مسلمان ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیلی لیڈرشپ کو ایسے اقدامات سے روکنا ہوگا جو تنازع فلسطین کے حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں