ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

عمران خان حکومت کی معاشی میدان میں بڑی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان مثبت پوزیشن میں آگیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مئی 2020 میں پاکستان کی پوزیشن منفی50فیصد تھی جو59فیصدبڑھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشی میدان سےایک اور اچھی خبر، او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پوزیشن ہوگئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں 9 فیصد اضافہ ہوا ، مئی 2020 میں پاکستان کی پوزیشن منفی50فیصد تھی جو59 فیصد بڑھی ، یہ او آئی سی سی آئی کے ممبر کا پاکستان پر اعتماد ہے ، جو منفی 74 فیصد سے34 فیصدپر آگیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا مئی 2020کےمقابلےمیں او آئی سی سی آئی ممبر کےاعتماد میں108فیصد اضافہ ہوا، اس دوران بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں