منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

تیل اور گیس کے حوالے سے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نشپا بلاک براگزئی ایکس 1 کنواں سے تیل و گیس قومی سسٹم میں شامل کرلیا گیا ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے باراگزئی ایکس 1 کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یہ کامیابی ملکی توانائی سیکیورٹی کے لیے اہم سنگ میل ہے، منصوبے سے سالانہ 329 ملین ڈالرز زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش : بڑا معاہدہ ہوگیا

انہوں نے کہا کہ نئی دریافتوں سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا، باراگزئی کنوئیں کی پیداوار یومیہ 15 ہزار بیرل تیل، 45 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس تک پہنچ گئی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ مستقبل میں پیداوار 25 ہزار بیرل یومیہ اور 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس تک بڑھنے کا ہدف ہے، او جی ڈی سی کی تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں