اسلام آباد (30 جولائی 2026): سندھ کے شہر سجاول کے مقام پر شاہ بندر بلاک سے تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔
راہی ایکس ون کنویں سے 49.0 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی، راہی ایکس ون کنویں سے 12 بیرل یومیہ تیل بھی دریافت ہوا۔
شاہ بندر بلاک سے مسلسل چوتھی ریکوری ہے، پی پی ایل شاہ بندر بلاک میں 63 فیصد ماری انرجیز 32 فیصد کی شراکت دار ہے۔


