The news is by your side.

Advertisement

خیبر پختونخواہ کےتیل/ گیس کےذخائر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلکچوئلز فورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں نو کھرب مکعب فٹ گیس اورپانچ سو ملین بیرل تیل کے معلوم ذخائرموجود ہیں جو کہ پوٹھوہارکے ذخائر سے دس گنا بڑے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان ذخائر سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی جائے، تو ملک کی قسمت بدل سکتی ہے جبکہ بے روزگاری اورعسکریت پسندی پربھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان کا موقف تھا کہ اس وقت یہ صوبہ تیل کی ملکی پیداوار نصف اور گیس کی پیداوار کا دس فیصد فراہم کر رہا ہے جبکہ سرپلس گیس دیگر صوبوں کو بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانا وقت کا تقاضہ ہے تاکہ کاروبار اور روزگار کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں