تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر ہے کہ چکوال میں کیل 3 فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں 700 بیرل یومیہ اضافہ ہو گیا ہے۔
اس سے قبل کیل 3 فیلڈ سے تیل کی پیداوار 50 بیرل یومیہ تک تھی۔ کیل 3 فیلڈ میں ملٹی اسٹیٹ فیزیو کیمیکل ٹریٹمنٹ کا استعمال کیا گیا۔
ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے تمام کنوؤں سے تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ شروع کیا ہے، راجھیان مییں کیل فیلڈ سے پیداوار میں اضافے کے لیے جامع ڈویلپمنٹ پروگرام جاری ہے۔
ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کے زیر انتظام تمام فیلڈز کی صلاحیت کا تعین کیا جا رہا ہے، اور تمام کنوؤں سے پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


