نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی اور71 ڈالر اکیانوے سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی ممکنہ حملے کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت چھ ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
رائٹرز نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید2.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے بعد لندن برینٹ خام تیل ایک ڈالر چھپن سینٹ اضافے سے 71 ڈالر اکیانوے سینٹ فی بیرل پرپہنچ گیا۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس خام تیل ایک ڈالر پچپن سینٹ اضافےسے چھیاسٹھ ڈالر چوہتر سینٹ فی بیرل پرآ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اسٹریٹ آف ہرمز پر جنگی مشقیں کی جا رہی ہیں اور جنگ کی صورت میں یہ راستہ تیل کی ترسیل کیلئے بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


