The news is by your side.

Advertisement

آئل کمپنیاں فوری طور پر پیٹرول کی فراہمی بحال کریں، کمشنر کا انتباہ

کراچی : کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم اور کیماڑی آئل کمپنیوں کے ذخیروں کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھا رہا ہے، کمشنر کراچی نے پیٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم اور کیماٹی کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

کمشنر افتخار شلوانی نے انتباہ دیا کہ تمام آئل کمپنیاں فوری طور پر پیٹرول کی فراہمی بحال کریں، پیٹرول ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ دو کمپنیوں کو کم پیٹرول فراہم کرنے میں ملوث پایا، ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم اور اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی نے ذخیروں کے معائنے کی رپورٹ کمشنر کراچی کو جمع کرادی۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے بھی آئل کمپنیوں کا دورہ کیا گیا جس میں مختلف آئل اینڈ گیس مینوفیکچرر کمپنیز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا۔

ایف آئی اے کیماڑی اور وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیز  نے جان بوجھ کر  تیل سپلائی نہیں کررہی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات

خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول پمپس پر بلا تعطل پیٹرول اور ڈیزل پہنچانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم آئل کمپنیوں نے اوگرام کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں