بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

تیل کمپنیوں نے آبنائے ہرمز راستے فیول کی ترسیل معطل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر بعض تیل کمپنیوں نے آبنائے ہرمز راستے فیول کی ترسیل معطل کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعض بڑی آئل کمپنیاں اور ٹریڈنگ کمپنیاں شپمنٹس روک چکی ہیں، آبنائے ہرمز کے ذریعے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل اور دیگر ایندھن گزرتے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معطلی سے عالمی توانائی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔

خطے میں کشیدگی کے سبب گیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ؟

دوسری جانب ترجمان اوگرا نے پاکستان میں تیل کے ذخائر کی صورت حال پر بیان جاری کیا ہے، ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا معقول ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات سے زائد کا پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں