عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے آج بھی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 84 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ 30 ستمبر کو خام تیل 96 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا تھا۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 82 ڈالر 50 سینٹ پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4 فیصد کمی کے بعد 85.59 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا۔
برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.8 فیصد کم ہوکر 87.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 15 دن میں 7 ڈالر فی بیرل سے زیادہ گری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔