پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی خبریں ! تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی خبروں کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک دن کی عارضی تیزی کے بعد آج دوبارہ کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ عالمی سپلائی اور طلب کے تناظر میں ہونے والی اس تبدیلی سے تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک نیچے آگئی ہیں۔

Iran War- Live Updates

عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کے نرخ 97 ڈالر 86 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمتوں میں بھی مندی دیکھی گئی، جہاں اس کے نرخ 2.28 فیصد تک گر گئے۔ اس کمی کے بعد ویسٹ ٹیکساس خام تیل اب عالمی مارکیٹ میں 96 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مذاکرات کی ناکامی اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے حکم کے بعد تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی امیدوں نے توانائی کی ترسیل میں ممکنہ تعطل کے خدشات کو کم کر دیا ہے، جس کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

خیال رہے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے دوران تہران اور واشنگٹن نے ایٹمی سرگرمیوں کی معطلی کے لیے تجاویز کا تبادلہ کیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اپنی یورینیم کی افزودگی 5 سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی ہے، تاہم امریکہ اس مدت کو 20 سال تک بڑھانے پر بضد ہے۔ اگرچہ فریقین کے درمیان ابھی بڑا فاصلہ موجود ہے، تاہم براہِ راست بات چیت کے دوسرے دور کی توقعات نے امن معاہدے کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں