تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

قدرت پاکستان پر مہربان: تیل وگیس کے شعبے سے اچھی خبر آگئی

بنوں: پاکستان کیلئے تیل وگیس کے شعبے سے اچھی خبر آگئی, تیل وگیس کے دریافت ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا۔

 ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق بنوں ویسٹ بلاک میں تیل وگیس کے دریافت ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، گیس ذخائر 25 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ کر 50 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئے ہیں جبکہ کنویں سے300 بیرل یومیہ تیل بھی دریافت ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ماڑی پٹرولیم دریافت کو  پیداوار میں لانے کا منصوبہ بنارہی ہے، کمپنی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیساتھ کام کررہی ہے، سوئی نادرن کنویں کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ جندران ایکس۔ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس ‏دریافت ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -