تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

روس یوکرین جنگ، سعودی تیل کمپنی کا تاریخی منافع

سعودی عرب کی سب سے بڑی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کو روس یوکرین جنگ کے دوران ریکارڈ ساز 161 بلین ڈالرز کا منافع ہوا ہے۔

آرامکو کے مطابق سال 2022 میں عوامی طور پر درج کمپنی کو تاریخی منافع ہوا ہے۔

فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ پابندیوں کی وجہ سے مغربی منڈیوں میں ماسکو کے تیل اور قدرتی گیس کی فروخت کو محدود کر دیا گیا تھا۔

آرامکو کو بھی امید ہے کہ وہ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پیداوار میں اضافہ کرے گا کیونکہ کرونا وائرس کی پابندیاں ختم کرنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب کو مستقبل کے شہر تیار کرنے کے منصوبوں کی ادائیگی کے لیے اربوں روپے مل سکیں گے۔

سال 2022 میں کمپنی کے منافع میں 46.5 فیصد اضافہ ہوا جب 2021 میں یہ منافع 110 بلین ڈالر تھا۔ سعودی آرامکو نے 2020 میں 49 بلین ڈالر کمائے جب دنیا کو کورونا وائرس وبائی امراض کے بدترین لاک ڈاؤن، سفری رکاوٹوں اور تیل کی قیمتیں مختصر طور پر منفی ہونے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments