تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 15 ماہ کی کم ترین سطح پر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، جس سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایندھن کی طلب میں بھی کمی آئے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے 1.73ڈالر کی کمی سے 72.97 جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.61 ڈالرکی کمی کے ساتھ 66.74 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 73 سینٹس کی کمی کے بعد 48 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی کی قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی منڈیوں پر بھی پڑے گا جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں پانچ سے سات روپے کمی ہوسکتی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ کی استحکام کی جانب پیش قدمی بڑھ رہی ہے اور عالمی منڈی کی قیمتوں میں کمی سے مقامی مارکیٹ کو بھی فائدہ پہنچے گا اور تیل کی قیمتوں میں 5 سے7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

روئٹرز کی جانب سے کیے گئے پول میں بیشتر ماہرین اقتصادیات کے مطابق یو ایس فیڈرل ریزرو کی جانب سے بینکنگ سیکٹر کے حالیہ بحران کے باوجود شرح سود میں اضافہ متوقع ہے۔

آئی این جی بینک کے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مالیاتی مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے سبب اس ہفتے اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ای ڈی کے فیصلے کے بعد سے مارکیٹوں میں غیریقینی صورتحال میں اضافہ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -