The news is by your side.

Advertisement

مشرقی یورپ میں جنگ کے خطرات ، خام تیل کی قیمت 95 ڈالر سے تجاوز کرگئی

نیویارک : مشرقی یورپ میں جنگ کے خطرات کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 95 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر کے اعلان سے مشرقی یورپ میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 41 سینٹ اضافے سے 95 ڈالر48 سینٹ تک جا پہنچی جبکہ برینٹ خام تیل تین ڈالر 38 سینٹ اضافے سے اٹھانوے ڈالر ستاسی سینٹ فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ستمبر دو ہزار چودہ کے بعد سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

روس یوکرائن کشیدگی کے باعث ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سوڈالر فی بیرل تک دیکھ رہے ہیں۔

یاررہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈوما سے قرارداد کی منظوری کے بعد مشرقی علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ڈونیسک اور لوہانسک فوج کے امن دستے بھینے کا اعلان کیا۔

امریکا، جرمنی اور برطانیہ نے الگ ہونے والے علاقوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روسی صدر کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے یوکرین کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر سے متصادم قرار دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں