سنگاپور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی خام تیل کی قیمت چار سال کے بعد ساٹھ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
ایشیائی منڈیوں میں نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 66 ڈالر54 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 60 ڈالر 38سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔
ایران میں جاری عوامی احتجاج اور اوپیک اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اس لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، مالی سال 2017 میں پاکستان نے تقریباً سات ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔