آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں لندن بینچ مارک برینٹ کروڈ 80.65 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹرن ٹیکساس 77.71 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔
ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ 72.78 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت بھی 3.1 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
یہ پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری
اس سے قبل برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد کروڈ آئل 82.88 ڈالر فی بیرل پر آ گیا تھا جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 0.18 فیصد کمی سے 80.60 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران پر اسرائیل اور امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا اور ایک وقت میں قیمتیں 115 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی تھیں۔


